QR CodeQR Code

افضل گورو کو پھانسی انصاف کا خون ہے، سید وسیم اختر

10 Feb 2013 16:50

اسلام ٹائمز:امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھے گی اور انشاء اللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، پاکستانی حکومت سربجیت کو پھانسی دے۔


اسلام ٹائمز. امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا بغیر ثبوت کے افضل گورو کو پھانسی دینا انتہائی شرمناک فعل ہے، یہ انصاف کا قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے، حکومت پاکستان سربجیت سنگھ کو تختہ دار پر لٹکا کر انصاف کے تقاضے پورے کرے، بھارت 65 برس سے کشمیر میں مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جبکہ عالمی دنیا اور یو این او خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھے گی اور انشاء اللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ہمارا شمار غیر ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا ہے، احتساب کا نظام غیر موثر ہونے باعث ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے، ادارے کمزور اور قومی خزانے کے لئے سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت کو فی الفور ختم کرتے ہوئے نگران حکومت کے قیام کا اعلان کرے، انتخابی عمل میں خواتین کی بسہولت شرکت کو یقینی بنایا جائے، پاکستان مزید کسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین سالہ نگران حکومت کا مطالبہ غیر آئینی ہے، حکومت نگران سیٹ اپ پر تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو محب وطن ہو اور خوف خدا پر یقین رکھتی ہو، ایسے لوگ ہی پاکستان کو ترقی کی راہ گامزن کر سکتے ہیں، ترکی، مصر، تیونس اس کی زندہ مثالیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 238600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238600/افضل-گورو-کو-پھانسی-انصاف-کا-خون-ہے-سید-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org