QR CodeQR Code

امریکہ، بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں،علامہ عرفان مشہدی

10 Feb 2013 16:58

اسلام ٹائمز:مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام کاروباری سرگرمیاں اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس لیے حکومت اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور محب وطن طبقات پائیدار امن کیلئے آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ مسلمان قرآن اور سیرتِ رسول(ص) کو نصابِ زندگی بنائیں، ملکی معاملات کو افہام و تفہیم اور مذاکرات سے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کا خون بہہ رہا ہے، امریکہ اسلام دشمنی چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے، پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی، کاروباری اور معاشی مرکز میں مسلسل بدامنی سے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں، کراچی میں عام شہریوں کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور عہدیداروں کا قتل حالات کی سنگینی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، شہر میں تمام کاروباری سرگرمیاں اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس لیے حکومت اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور محب وطن طبقات کراچی میں پائیدار امن کے لیے آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 238604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238604/امریکہ-بھارت-اور-اسرائیل-انسانیت-کے-بدترین-دشمن-ہیں-علامہ-عرفان-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org