0
Sunday 10 Feb 2013 20:56

ایرانی قوم اپنے حقوق سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، احمدی نژاد

ایرانی قوم اپنے حقوق سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے دارالحکومت تہران میں آزادی اسکوائر پر انقلاب اسلامی ایران کی 34ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اپنے حقوق سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج کوئی بھی طاقت ایران اسلامی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتی اور نہ ہی ملت ایران اپنے بنیادی حقوق سے ذرہ برابر پیچھے ہٹے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملت ایران کے بدترین دشمن بھی اس بات کا برملا اعتراف کرتے ہیں ایران دنیا کا آزاد ترین ملک، اور ایرانی قوم دنیا کی آزاد ترین ملت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ملت ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتی۔ ڈاکٹر احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ آج دشمن ملت ایران کی پیشرفت اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے، لیکن وہ اپنی اسی ناپاک کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران کے آزادی اسکوائر پر لاکھوں افراد کے پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی چونتیسیویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اسلامی انقلاب، الٰہی اور انسانی اھداف و مقاصد تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب، فطرت انسانی کی بیداری اور ملت ایران کی جان و فکر کی گہرائيوں سے نکلنے والی تحریک اور بنیادی تبدیلی ہے اور اسی وجہ سے روز بروز ترقی اور پیشرفت کر رہی ہے اور پائیداری سے باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب حقیقی بیداری اور انسانی حقیقت کی طرف بازگشت ہے۔ ایرانی صدر نے اسلامی انقلاب کی بعض کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کو اسلامی انقلاب کی صورت میں تبدیلیاں لانے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے اور اسے الٰہی اقدار کے تحفظ اور انہیں پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
 
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ یہ انقلاب ملت ایران اور ساری اقوام کے دانشمندانہ دلائل اور عظمت کے احیاء کے لئے ہے اور آج ملت ایران کے دشمن بھی اس حقیقت کو سمجھ گئے ہیں۔ ایرانی صدر  نے کہا کہ ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی بھیانک ترین فوجی اور سیاسی سازشیں اور حملے، مظلوم ملت ایران کے دفاع سے ان سازشوں کے بنانے اور حمایت کرنے والوں کی رسوائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران پر چونتیس برسوں سے جاری طرح طرح کے دباؤ جن کا مقصد اسکی پیشرفت، سربلندی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانا تھا، ملت کی ہوشیاری، اتحاد، بھرپور استقامت، شہیدوں، جنگ میں زخمی ہونے والوں، قید ہونے والوں اور ان کے اھل خانہ کی قربانیوں، ملت کی دانشمندانہ رہبری کی تدابیر سے اس کے لئے عظیم کامیابیوں کا سبب بنی ہے۔  احمدی نژاد نے کہا کہ آج بھی ایران کے دشمن بھرپور سازشوں سے ملت کی ترقی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن آج نہ صرف کوئی طاقت ملت ایران پر چھوٹی سے چھوٹی بات مسلط نہیں کرسکتی، بلکہ ہماری قوم اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ تمام سامراجی طاقتوں کو ملت ایران کے مقابل شکست اور شرمندگی ہوئی ہے اور اس انقلاب نے ملت ایران کو دوبارہ عزت و سربلندی عطا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 238645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش