QR CodeQR Code

پشاور میں دو بم دھماکے، تین پولیس اہلکار زخمی، مزار کو جزوی نقصان

11 Feb 2013 01:00

اسلام ٹائمز: دھماکا خیز مواد مزار کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے دیوار کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دو بم دھماکوں کے باعث 3 پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک مزار کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے نشتر آباد میں دہشتگردوں نے اتوار کی شام پولیس موبائل وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عمران اور دیگر 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دھماکے سے ایک مزار کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بڈھ بیر میں اخوان سلاق بابا کے مزار پر ہوا۔ دھماکا خیز مواد مزار کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے دیوار کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 238664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238664/پشاور-میں-دو-بم-دھماکے-تین-پولیس-اہلکار-زخمی-مزار-کو-جزوی-نقصان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org