QR CodeQR Code

گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

11 Feb 2013 01:32

اسلام ٹائمز: ملاقات میں رحمان ملک نے گلگت بلتستان میں امن و امان کو قائم رکھنے پر زور دیا اور قیام امن کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رحمان ملک نے گلگت بلتستان میں امن و امان کو قائم رکھنے پر زور دیا اور  قیام امن کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔  وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقان کے دوران  نے ضلع  دیامر میں پاسپورٹ آفس کھولنے کا اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 238683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238683/گورنر-گلگت-بلتستان-کی-وفاقی-وزیر-داخلہ-سے-ملاقات-امن-امان-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org