0
Monday 11 Feb 2013 01:40

انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا دن تمام عالم اسلام کے لئے خوشی کا دن ہے، علامہ علی رضوی

انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا دن تمام عالم اسلام کے لئے خوشی کا دن ہے، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ علی رضوی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا دن صرف ایرانیوں کے لیے خوشی کا دن نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کے لیے خوشی کا دن ہے، کیونکہ ایرانی حکومت وہ اسلامی حکومت ہے جو سخت ترین حالات میں اسلام اور قرآن کے دشمن طاقتوں بالخصوص امریکہ و اسرائیل سے برسر پیکار رہی ہے۔ اسی طرح قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور عالم اسلام میں وحدت و اخوت کی فروغ کے لئے غیر معمولی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ دوسری طرف عالم یہود و نصاریٰ کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہر مشکل وقت میں معاونت کی ہے۔ حال میں پاکستان کو فراہم کردہ گیس پائپ لائن اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دوستی کی بنیادوں میں اسلامی اخوت اور ایثار موجود ہے، اس لازوال دوستی کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ اور ان کے زر خرید غلام متحرک ہیں، جسے دونوں ممالک کے عوام کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ پاکستان میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کو اسلامی اور ہمسایہ ملک ہونے کی بناء پر جوش و خروش کے ساتھ منانا چاہیئے، امریکہ اور اس کے حواریوں کی کوشش ہوگی کہ پاکستان میں ایسی تقریبات کو مشکوک بناکر پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ  اگر تمام اسلامی ممالک اپنے باہمی تعلقات اسلامی اخوت کی بنیاد پر استوار کریں تو عالم اسلام کو امریکہ و یورپ کی خیرات کی ہرگز ضرورت نہیں ہوگی اور ایسی صورت میں نہ ہی اسلام دشمنوں طاقتوں کی جرات ہوگی کہ شعائر اسلام پر حملہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 238697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش