0
Monday 11 Feb 2013 01:56

پشاور پولیس کی غیر قانونی کارروائی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل گرفتار

پشاور پولیس کی غیر قانونی کارروائی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے غیر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل محمد علی کربلائی اور ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذاکر ذوالفقار کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے ان دونوں رہنماوں کو گزشتہ روز پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت اور متوقع احتجاج کے فیصلے کے تناظر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رات گئے تک دونوں رہنماوں کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی، جس پر دونوں شخصیات کے اہلخانہ اور تنظیمی کارکنوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے باعث ملت تشیع عدم تحفظ کا شکار ہے اور مظلومیت کا پرچار چاہتی ہے۔ تاہم پولیس انتظامیہ کی جانب سے ملی رہنماوں کی گرفتاری ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 238723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش