0
Monday 11 Feb 2013 21:51

مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی، اخبارات کی ترسیل بند

مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی، اخبارات کی ترسیل بند
اسلام ٹائمز۔ محمد افضل گورو کی نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دئے جانے کے بعد ہی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر مکمل طور سے قدغن لگا دی ہے اور گذشتہ تین روز سے وادی کشمیر کے ٹیلی ویژن سیٹوں پر صرف دور درشن کی سرکاری نشریات کے علاوہ ہر ایک مقامی یا بیرون نیوز چینل کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایجی ٹیشن 2010ء کی طرح آج بھی مقامی ذرائع ابلاغ خصوصاً سرینگر سے شائع ہونے والے اخبارات کی اشاعت پر پابندی لگا دی گئی، افضل گورو کی پھانسی کے حوالے سے خبر پھیلتے ہی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے شھر و گام میں سخت کرفیو کا نفاذ عمل میں لاکر لوگوں کی نقل و حرکت مسدود کرنے کے علاوہ بیک وقت ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کردی، مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے نشر ہونے والی نیوز چینلوں پر خبروں کی اشاعت بذات خود بند کردی جبکہ سنیچر کی شام کو ہی پولیس کے ذریعے مقامی اخبارات کے منتظمین کو بتایا گیا کہ فی الحال اخبارات کی اشاعت بند کریں، سنیچر کی صبح سے ہی سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی علاقے تک اخبارات کی ترسیل ممکن نہیں ہوسکی، ضلع انتظامیہ سرینگر کے ایک آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت نے اخبارات کی ترسیل و اشاعت کو روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں تاکہ موجودہ ابتر صورتحال میں مزید تیزی نہ آئے اور جموں و کشمیر میں امن و امان یقینی بن سکے۔
خبر کا کوڈ : 238801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش