QR CodeQR Code

پارا چنار میں بھی انقلاب اسلامی کی 34ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی

12 Feb 2013 00:28

اسلام ٹائمز: مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام پروگرامات کے انعقاد کے علاوہ پارا چنار شہر میں جگہ جگہ انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرامین و تصاویر آوایزں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں بھی سالگرہ انقلاب اسلامی بھرپور طریقے سے منائی گئی۔ پارا چنار سمیت مضافاتی دیہات و قصبوں کی مساجد و امام بارگاہوں میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ملی و علاقائی تنظیموں تحریک حسینی، آئی ایس او ،آئی او، انصار الحسین اور مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے زیر اہتمام اپنے اپنے دفاتر میں سالگرہ انقلاب اسلامی کے حوالے سے پروگرامات کے انعقاد کے علاوہ پارا چنار شہر میں جگہ جگہ انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرامین و تصاویر آوایزں کی گئیں۔ جن پر یہ پیغامات کہ ’’انقلاب اسلامی انقلاب امام مہدی (عج) کا مقدمہ اور دنیا بھر کے مظلومین و مستضعفین کے لئے امید کی کرن ہے‘‘۔ جیسے پیغامات درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 238884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238884/پارا-چنار-میں-بھی-انقلاب-اسلامی-کی-34ویں-سالگرہ-جوش-خروش-سے-منائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org