0
Tuesday 12 Feb 2013 00:28

پارا چنار میں بھی انقلاب اسلامی کی 34ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی

پارا چنار میں بھی انقلاب اسلامی کی 34ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں بھی سالگرہ انقلاب اسلامی بھرپور طریقے سے منائی گئی۔ پارا چنار سمیت مضافاتی دیہات و قصبوں کی مساجد و امام بارگاہوں میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ملی و علاقائی تنظیموں تحریک حسینی، آئی ایس او ،آئی او، انصار الحسین اور مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے زیر اہتمام اپنے اپنے دفاتر میں سالگرہ انقلاب اسلامی کے حوالے سے پروگرامات کے انعقاد کے علاوہ پارا چنار شہر میں جگہ جگہ انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرامین و تصاویر آوایزں کی گئیں۔ جن پر یہ پیغامات کہ ’’انقلاب اسلامی انقلاب امام مہدی (عج) کا مقدمہ اور دنیا بھر کے مظلومین و مستضعفین کے لئے امید کی کرن ہے‘‘۔ جیسے پیغامات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 238884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش