0
Tuesday 12 Feb 2013 08:26

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر آج اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر آج اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مجلس شورٰی اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر ڈاکٹر علی اکبر لاریجانی آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ای سی او ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کے اسپیکرز اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے اور یہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مخلص ہیں، اس منصوبے پر کام جاری رکھیں گے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ شیطانی لومڑ امریکہ خطے میں اپنی اجارہ داری چاہتا ہے، عراق اور شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ یہی شیطانی لومڑ کروا رہا ہے۔ علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے، اور ایران اس عمل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر علی لاریجانی آج شام اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 239020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش