0
Wednesday 13 Feb 2013 00:24

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کی جائیگی، سعدیہ دانش

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کی جائیگی، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی سیاحت کی مشیر سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور ان کے تحفظ کیلئے اسمبلی میں ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وومن ڈویلپمنٹ کے نام سے ایک ادارے کا قیام عمل میں لایا ہے جو خواتین کو وکیشنل ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے نادرا کے علیحدہ دفتر کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے خواتین کو تحفظ نسواں بل کی منظوری کے ذریعے بااختیار بنایا ہے اور خواتین ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں ٹریننگ دینے سمیت مختلف ترقیاتی پروگرام شروع کئے ہیں، جس سے گلگت بلتستان کی سینکڑوں خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 239070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش