QR CodeQR Code

رحیم یار خان، پولیس نے 23 شیعہ جوانوں کو بے جا گرفتار کرلیا

12 Feb 2013 16:50

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ شب سادات، دشتی بلوچ اور سانگی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی گرفتاریاں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع رحیم یار خان کے علاقہ رکن پور میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 23 شیعہ جوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ شب سادات، دشتی بلوچ اور سانگی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی گرفتاریاں کیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق اہل تشیع لنگر حسینی میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اگر نوجوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو کراچی پشاور مین روڈ پر تاریخی دھرنا دیں گے۔ شیعہ رہنماوں نے ڈی پی او کیساتھ مذاکرات کئے اور بے جا گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی نائب صدر اور دہشتگردوں کے سرغنہ ملک اسحاق کی رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں جلسے سے خطاب کرنے کی کوشش کو شیعہ سنی عوام نے ناکام بنا دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 239151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239151/رحیم-یار-خان-پولیس-نے-23-شیعہ-جوانوں-کو-بے-جا-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org