0
Tuesday 12 Feb 2013 16:59

پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس، کئی انتظامی افسران طلب

پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس، کئی انتظامی افسران طلب
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کئی انتظامی افسران کو عدالت طلب کرلیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس دوست محمد خان نے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور سی سی پی او پشاور کو 14 فروری کو طلب عدالت طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 9 شیعہ افراد کو قتل کیا گیا ہے جبکہ 2 قاتلانہ حملوں میں زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 239152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش