QR CodeQR Code

رحیم یار خان، گرفتاریوں کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی دھرنا

13 Feb 2013 00:09

اسلام ٹائمز: بھرپور احتجاج کے باعث پولیس انتظامیہ گٹھنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور رات کو تمام گرفتار نوجوانوں کو رہا کردیا گیا۔ جس کے بعد احتجاجی دھرنا پرامن طور پر ختم کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں 23 شیعہ نوجوانوں کی بے جا گرفتاریوں کے خلاف مختلف تنظیموں نے احتجاجی دھرنا دیا۔ جس کے باعث پولیس نے گرفتار نوجوانوں کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پولیس انتظامیہ نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہل تشیع کے گھروں پر چھاپے مارے اور 23 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ جس کے خلاف آج مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاج دھرنا شروع کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ بھرپور احتجاج کے باعث پولیس انتظامیہ گٹھنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور رات کو تمام گرفتار نوجوانوں کو رہا کردیا گیا۔ جس کے بعد احتجاجی دھرنا پرامن طور پر ختم کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 239226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239226/رحیم-یار-خان-گرفتاریوں-کے-خلاف-مختلف-تنظیموں-کا-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org