0
Wednesday 13 Feb 2013 01:20

طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہے، علامہ صادق رضا تقوی

طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہے، علامہ صادق رضا تقوی
اسلام ٹائمز۔ طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات مادر وطن پر جان قربان کرنے والے ہزاروں شہداء کے خون سے غداری اور جمہوریت کی تذلیل کے مترادف ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے شہر قائد کو ٹھیکے پر دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو دہشتگردی دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، شہر برباد اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ اس کا الٹ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ حکمران وطن عزیز کے اساسی دشمن طالبان کو تحفہ دینے کا ارادہ کرچکے ہیں، آج مذاکرات اور کل انہی درندہ صفت دہشتگرد طالبان کو اقتدار میں شراکت کی دعوت بھی دے دی جائے گی۔

علامہ صادق رضا تقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے با غیرت اور محب وطن شہری طالبان دہشتگردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے راہ و رسم رکھنے کو مادر وطن پر جان قربان کرنے والے ہزاروں شہداء کے خون سے غداری اور جمہوریت کی تذلیل تسلیم کرتے ہیں۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کو روزانہ لاشوں کے تحفے دینے والے یہی طالبان اور ان کے مقامی حواری ہیں، ستم بالائے ستم کے اب عام شہری تو درکنار پاکستان نیوی، ایف آئی اے، پولیس اور دیگر اداروں میں خدمات انجام دینے والے شیعہ اعلیٰ افسران کو بھی چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی قسم کی پھرتی دکھانے سے قاصر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 239235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش