0
Wednesday 13 Feb 2013 01:47

کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کرینگے، علامہ جعفر سبحانی

کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کرینگے، علامہ جعفر سبحانی
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو محب وطن ہوں، عام شہری اور امت مسلمہ کے حقوق کی پاسداری اور ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علامہ ساجد نقوی کی پالیسی کے تحت اسلامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الحاق کا راستہ اپناتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، اس حوالے سے سیاسی رابطے ہو رہے ہیں اور متعدد میٹنگز کی جا رہی ہیں۔ علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ اس سلسلے میں جعفریہ کونسل سندھ کا صوبائی اجلاس 23 فروری کو نوابشاہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت کے مطابق سیاسی لوگوں سے رابطے ہو رہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، الیکشن میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو محب وطن ہوں، عام شہری اور امت مسلمہ کے حقوق کی پاسداری اور ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 239241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش