QR CodeQR Code

براہ راست مذاکرت کی امریکی پیشکش چال ہے، کھوکھلے بیانات سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا، احمد وحیدی

13 Feb 2013 13:38

اسلام ٹائمز: ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ نے نہ صرف ایرانی قوم کیخلاف اپنے مظالم کا سلسلہ بند نہیں کیا، بلکہ اس نے اپنی سازشوں میں بڑی حد تک اضافہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے امریکہ کی طرف سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو فریب پر مبنی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے اس طرح کے کھوکھلے بیانات سے کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکتا ہے۔ ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کا امریکہ کی طرف سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ امریکی حکام پہلے عملی طور پر یہ ثابت کریں کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں پھر مذاکرات کی بات کریں۔ ایرانی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ امریکی حکام کی جانب سے پہلے ایرانی قوم کے خلاف ہونے والے مظالم کا ازالہ ہونا چاہیئے، تاکہ یہ بات ثابت ہوسکے کہ وہ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ابتک امریکی حکام نے کبھی سچائی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اور موجودہ صورت حال میں اس ملک کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکہ نے نہ صرف ایرانی قوم کے خلاف اپنے مظالم کا سلسلہ بند نہیں کیا ہے بلکہ اس نے ایران کے خلاف سازشوں میں بڑی حد تک اضافہ بھی کیا ہے، لہذا براہ راست مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات انکی چال ہے، جس سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 239292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239292/براہ-راست-مذاکرت-کی-امریکی-پیشکش-چال-ہے-کھوکھلے-بیانات-سے-کوئی-نتیجہ-نہیں-نکل-سکتا-احمد-وحیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org