0
Wednesday 13 Feb 2013 15:50

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام انقلاب ایران کی 34ویں سالگرہ کے موقع نشتر میڈیکل کالج یونٹ کے زیراہتمام کیک کاٹا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور حیدری نے کی۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں سمیت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے طلباء نے شرکت کی اور تقریب کے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 34سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں مولانا نادر عباس جعفری، ڈاکٹر عرفان حیدر، ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر تُراب حیدر، ڈاکٹر علی محمدودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر تہور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران دشمنوں کی ہزاروں سازشوں کے باوجود آج بھی قائم و دائم ہے اور تاقیامت قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کی ہر لہر کو انقلاب سے تعبیر کر دیا جاتا ہے، ہر تبدیلی کو انقلاب کہنا درست نہیں۔ انقلاب اسلامی ایران کو پہلے دن سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انقلاب کے بعد جو پہلی عبوری حکومت قائم کی گئی اس میں ایسے لوگ نہیں تھے جو نظریاتی طور پر انقلاب کو مضبوط بنا سکتے، اس کے علاوہ آزاد انقلاب لوگوں کی کثیر تعداد تھی ایران میں جنہوں نے کوشش کی کہ یہ انقلاب ختم کر دیا جائے اور ایران سمیت دنیا بھر کے سیاسی نجومیوں نے انقلاب اسلامی کی عمر صرف چھ ماہ بتائی، ان کا کہنا تھا کہ انقلاب بس چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکے گا اور ختم ہو جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور آج آپ نے دیکھا کہ انقلاب اپنے جوبن پر ہے۔ 

تہور حیدری نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کے حقیقی مقاصد سے آشنا ہونے کی ضرورت ہے جس دن ہمیں انقلاب اسلامی کے مقاصد کا علم ہوگیا اس دن پاکستان کے مسائل اور بحران ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں جو بھی حکومت آتی ہے وہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والی بات ہوتی ہے وہ مسلمان ہو کر سیکولر بننے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا کرنے والوں کا انجام ترکی کی طرح ہوتا ہے جو غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 239335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش