0
Wednesday 13 Feb 2013 15:42

ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی سیاست کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر قسم کامالی و اخلاقی تعاون کریں گے، مخدوم طارق شمسی

ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی سیاست کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر قسم کامالی و اخلاقی تعاون کریں گے، مخدوم طارق شمسی
اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس تبریز و کاروان شمس کے سربراہ مخدوم سید طارق عباس شمسی نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کی تبدیلی سے ہی ملک میں تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل سید اخلاق حسین بخاری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مولانا اسد عباس آہیر، ضلعی سیکرٹری سیاست مہر سخاوت اور محمد رضا نقوی موجود تھے۔ 

صوبائی سیکرٹری سیاسیات اخلاق حسین بخاری نے مخدوم طارق شمسی کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں حقیقی اقدار کی سیاست متعارف کرانا چاہتی ہے۔ پاکستان کی بنیاد میں شیعہ اور سنی دونوں کے آبائواجداد کا خون شامل ہے اور انشاء اللہ یہ دونوں مل کر ہی پاکستان کو اندرونی وبیرونی مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ مخدوم سید طارق عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کیا جائے اور جہاں پر بھی ہم اپنا کردار ادا کرسکے انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
 
ضلعی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی نے کہا کہ ملتان کی سطح پر ہمارے اُمیدوار فائنل ہوچکے ہیں اور بہت جلد ان کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان میں اہل تشیع کے حقوق کے ساتھ اہل سنت بھائیوں کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی اور ہرمقام پر اُن کاساتھ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 239336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش