0
Sunday 18 Apr 2010 12:59

ایرانی ایٹمی پروگرام روکنے کیلئے کارآمد حکمت عملی موجود نہیں،رابرٹ گیٹس کا اعتراف

ایرانی ایٹمی پروگرام روکنے کیلئے کارآمد حکمت عملی موجود نہیں،رابرٹ گیٹس کا اعتراف
واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کو ایٹمی طاقت کے حصول سے روکنے کے لئے کوئی کارآمد حکمت عملی موجود نہیں۔امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کو لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویز میں رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ایران کو اس کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق منصوبوں کو روکنے کے لئے امریکا کے پاس کوئی درست حکمت عملی موجود نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کی جانب سے اعتراف کئے جانے کے بعد اوباما انتظامیہ نے نئے سرے سے کارآمد حکمت عملی بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 23934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش