0
Wednesday 13 Feb 2013 22:44

ڈی آئی خان، 3 سال قبل لاپتہ ہونیوالے یونس کاظمی کی نعش برآمد

ڈی آئی خان، 3 سال قبل لاپتہ ہونیوالے یونس کاظمی کی نعش برآمد
اسلام ٹائمز۔ 3 سال قبل ڈیرہ اسماعیل خان سے لاپتہ ہونے والے سید یونس کاظمی کی نعش ڈھوک چمبہ سے برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ڈھوک سیداں کے رہائشی سید یونس کاظمی ولد کفایت کاظمی تین سال قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد آج ان کی تشدد زدہ نعش ڈھوک چمبہ کے علاقہ سے برآمد ہوئی ہے۔ سید یونس کاظمی انتہائی فعال شیعہ رہنماء تھے اور یونین کونسل کے نائب ناظم کی حیثیت سے بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہ چکے تھے۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی شیعہ افراد لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں بعض کی نعشیں برآمد ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 239412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش