0
Thursday 14 Feb 2013 01:19

فیصل آباد، ایم ڈبلیو ایم اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس، 17 فروری کو طاہر القادری کے جلسے پر مشاورت

فیصل آباد، ایم ڈبلیو ایم اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس، 17 فروری کو طاہر القادری کے جلسے پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ تحریک منہاج القران کے وفد میں ضلع فیصل آباد کے ناظم محمد رفیق انجم، علماء ونگ کے ناظم مولانا عزیز الحسن اعوان، یوتھ لیگ کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود اور مولانا غلام محمد سمیت پانچ افراد شامل تھے۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی جانب سے قائم مقام سیکرٹری جنرل جواد رضا اعوان ایڈووکیٹ، سید غلام معین الدین کاظمی ایڈوکیٹ، پیر سید اظہر جواد حسنی، سید وسیم حیدر شاہ، سید ساجد کاظمی ایڈووکیٹ اور سید حسنین شیرازی نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رفیق انجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جنوری کو تحریک منہاج القرآن ایک شاندار جلسے کا انعقاد کرے گی۔ جس سے تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس جلسے کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تعاون اور معاونت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حسینی ہیں اور ہمارا دوست، دشمن مشترکہ ہے۔ جلسے کا پنڈال مرکزی امام بارگاہ سے چنیوٹ بازار چوک تک بنایا جائے اور یہ فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا حسینی اجتماع ہو گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل جواد رضا اعوان نے تحریک منہاج القرآن کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم اس جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور استقبالیہ بھی دیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملت جعفریہ اس جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی اور ہم اس جلسے کو شیعہ سنی وحدت کی عملی مثال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسے کے حوالے سے مشترکہ تشہیری مہم چلائی جائے گی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رفیق انجم نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شروع دن سے ہمارے ساتھ تعاون کرتی چلی آرہی ہے۔ جس کے ہم بے حد مشکور ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 239424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش