0
Thursday 14 Feb 2013 02:21

جمہوری حکومت کی وجہ سے بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل اب اتنی آسان نہیں ہے، شاہی سید

جمہوری حکومت کی وجہ سے بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل اب اتنی آسان نہیں ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ ملک میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے تمام ریاستی ستونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں جمہوریت اور ادارے دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کئے گئے ہر فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شرارتی عناصر پر گہری نظر رکھنا ہوگی، سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سب کو مشترکہ رول ادا کرنا ہوگا، جمہوری حکومت کی وجہ سے بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل اب اتنی آسان نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کا التواء ملک کی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہوگا، ہر حال میں الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا قیام شہداء کی خون کے بدولت ممکن ہوا ہے، ملک میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے تمام ریاستی ستونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، جمہوریت کے تسلسل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں یک آواز ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 239439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش