0
Saturday 16 Feb 2013 18:54

کراچی ایئرپورٹ گروی رکھنا ملکی مفادات کیخلاف ہے، عبداللہ حسین ہارون

کراچی ایئرپورٹ گروی رکھنا ملکی مفادات کیخلاف ہے، عبداللہ حسین ہارون
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ آج عوام پاکستان میں ایک عجیب حقیقت سے دلبرداشتہ ہو رہے ہیں کہ کراچی کا مشہور تاریخی ہوائی اڈہ جسے گروی رکھنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اس خبر سے پہلے دنیا بھر میں جو پاکستان کیخلاف باتیں ہو رہی تھیں اس خبر سے انہیں ایک اور ثبوت مل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عبداللہ حسین ہارون نے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ کراچی کا ہوائی اڈہ پاکستان کے تمام شہروں کے ہوائی اڈوں کو تعمیر کرنے اور ہوائی جہازوں کے کاروبار میں اولیت حاصل کر چکا تھا۔ اس لئے اسے گروی رکھنے کی خبر ایک افسوس ناک اور پریشانی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی آئی اے کے عالمی ایئر روٹس کو ناجائز بکتے ہوئے دیکھا، ریلوے کی زمینوں کو ہضم ہوتے ہوئے دیکھا، پاکستان کی ٹیلی فون کمپنیوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بیچتے ہوئے دیکھا، کے ای ایس سی و دیگر اداروں کو کوڑیوں کے مول فروخت ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ اب یہ زیور بھی کوئی نہ کوئی نگل جائے گا تو پھر آئندہ کے برُے وقت سے کون بچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تیاری میں بڑے پیمانے پر نوٹ چھاپے جا رہے ہیں اور اس سے غریب کے ہاتھ میں رقومات اپنی قیمت کو کھو بیٹھیں گی۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ الیکشن میں عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ عوام کا پیسہ کمیشن کاٹنے کے بعد ایک جیب سے نکال کر دوسری جیب میں ڈالا جا رہا ہے اس سے مہنگائی بڑھے گی اور غریب، غریب تر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک پر رحم کرے اور وہ جو مفت خوری کے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے کہ اپنے آپ کو درست کریں۔
خبر کا کوڈ : 239457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش