QR CodeQR Code

بنوں، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ پسپا، جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک

14 Feb 2013 12:55

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق تھانہ میریان پر دہشتگردوں نے صبح سویرے حملہ کردیا۔ جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر تھانے پر حملہ کردیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ میریان پر دہشتگردوں نے صبح سویرے حملہ کردیا۔ جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ بعد ازاں سیکو رٹی فورسز کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ میر یان میں تقریباً دو درجن پولیس اہلکار موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 239549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239549/بنوں-دہشتگردوں-کا-تھانے-پر-حملہ-پسپا-جوابی-کارروائی-میں-6-ا-ور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org