QR CodeQR Code

ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائیگا، احمد مختار

15 Feb 2013 02:27

اسلام ٹائمز: گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکی دباو مسترد کرتے ہیں، توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے چشمہ پاور پلانٹ پر بھی چین کے ساتھ کام جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختارنے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنے کے لئے اہم منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر امریکی دباو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے چشمہ پاور پلانٹ پر بھی چین کے ساتھ کام جاری ہے۔ پاکستان میں قیام امن کے لئے طالبان سے مذاکرت ضروری ہیں۔ چوہدری احمد مختار نے کہا کہ شہباز شریف کو الزامات لگانے کی عادت ہے۔ نگران حکومت کے قیام کے لئے غور کیا جارہا ہے۔ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن خود نگران وزیراعظم کا کوئی فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا اصل مقابلہ ن لیگ کے ساتھ ہو گا۔ مسلم لیگ ق کے ساتھ الیکشن مل کر لڑیں گے لیکن اصل اختلاف این اے 105 گجرات پر ہے۔ صدر زردای یہ نشست مجھے دینے کا وعدہ کرچکے ہیں اور وہ وعدہ کبھی نہیں توڑتے۔


خبر کا کوڈ: 239647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239647/ایران-کیساتھ-گیس-پائپ-لائن-منصوبہ-ہر-صورت-مکمل-کیا-جائیگا-احمد-مختار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org