QR CodeQR Code

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ڈی آئی خان میں شروع ہو گا

14 Feb 2013 23:53

اسلام ٹائمز:اجلاس کی صدارت مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اطہر عمران کریں گے، جس میں نوجوانوں کی فکری اور روحانی تربیت کے لئے علما کرام کے دروس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس بعنوان "احیائے ثقافت اسلامی" کل سے ڈیرہ اسماعیل خان میں شروع ہو رہا ہے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی کابینہ سمیت ملک بھر سے مختلف ڈویژنز کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سابقہ سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور اگلی سہ ماہی کے لئے اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اطہر عمران کریں گے، جس میں نوجوانوں کی فکری اور روحانی تربیت کے لئے علما کرام کے دروس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 239676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239676/آئی-ایس-او-کی-مجلس-عاملہ-کا-اجلاس-کل-ڈی-خان-میں-شروع-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org