0
Friday 15 Feb 2013 14:45

سی ڈی اے ملازم کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کرنیوالا امریکی سفارتکار ضمانت پر رہا

سی ڈی اے ملازم کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کرنیوالا امریکی سفارتکار ضمانت پر رہا
اسلام ٹائمز۔ سی ڈی اے ملازم کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارتکار کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مزمل شاہ ساتھی سمیت سیکرٹریٹ سے ڈیوٹی ختم کر کے جا رہا تھا کہ شاہراہ دستور پر امریکی گاڑی نے ٹکر مار دی۔ امریکی سفارتخانے میں تعینات اہلکار لیو پریسیو پیریز اپنی لینڈ کروزر نمبر NK927 آئی سی ٹی میں سوار تیز رفتاری سے جا رہا تھا کہ پنجاب ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل نمبر RIC3367 پر سوار مزمل شاہ اور شاہ زیب کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

امریکی سفارت کار کی ٹکر کے باعث دونوں گر کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں مزمل شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد امریکی اہلکار کیخلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جمعہ کو امریکی اہلکار کو چیف سکیورٹی آفیسر کی درخواست پر رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی ہدایت کے بعد امریکی اہلکار کی گاڑی بھی چھوڑ دی جائے گی۔

دوسری جانب شہری حلقوں نے امریکی سفارت کار کے رویے کی پرزور انداز میں مذمت کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور پاکستانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اس حوالے سے راست اقدام کرنا ہوں گے بصورت دیگر ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالوں کی طرح اب اسلام آباد میں ویسا واقعہ ہماری ملکی خود مختاری پر حملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 239776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش