QR CodeQR Code

غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنیوالا فوجی بھارتی فائرنگ سے شہید

15 Feb 2013 16:42

اسلام ٹائمز: عسکری حکام کی جانب سے اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ راستہ بھول کر کنٹرول لائن پار کرنے والے پاکستانی فوجی کو بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر غلطی سے کنٹرول لائن عبور کر جانے والا پاک فوج کا جوان بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کا ایک جوان لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر گذشتہ روز راستہ بھول کر غیر ارادی طور پر کنٹرول لائن عبور کر گیا تھا۔ عسکری حکام کی جانب سے اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ راستہ بھول کر کنٹرول لائن پار کرنے والے پاکستانی فوجی کو بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔  عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے بھارت سے بات چیت جاری ہے۔ بھارت آج اس بارے میں اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 239804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239804/غلطی-سے-کنٹرول-لائن-عبور-کرنیوالا-فوجی-بھارتی-فائرنگ-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org