0
Friday 15 Feb 2013 18:37

اسلام صرف نماز روزے کا نام نہیں بلکہ جامع نظام حیات ہے، مولانا امجد خان

اسلام صرف نماز روزے کا نام نہیں بلکہ جامع نظام حیات ہے، مولانا امجد خان
اسلام ٹائمز۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں جدید ثقافت کے نام پر بے حیائی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے ویلنٹائن ڈے اور ماڈلنگ جیسے پروگرام یورپ اور امریکہ کی ثقافت کو مسلم معاشرہ میں پھیلانے کی سازش کا بڑا حصہ ہے غیروں کی ثقافت ہمارے گھروں میں داخل ہو رہی ہے حکومت ملک سے فحاشی کے خاتمے اور ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ پروگراموں پر فوری پابندی عائد کرے اور میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ فحاشی پھیلانے کے راستے میں رکاوٹ بنے اور نئی نسل کو فحاشی اور بے حیائی جیسے کلچر سے بچانے میں اپنا کردار ادا کر ے۔

جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام صرف نماز روزے کا نام نہیں بلکہ جامع نظام ہے زندگی کے ہر مسئلے کا حل پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے معاشرے میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور برکتیں ختم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر بھی فرض ہے کہ وہ ایسا لباس استعمال نہ کریں جس سے نبی کریم (ص)نے منع فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام حیاء کا مذہب ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور(ص) کے لائے ہوئے نظام پر عمل اور اس کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے ازاد نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشر ے کے تمام افراد کو نئی نسل کو اسلام سے دور کر نے کی ہر سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے، یہ غیر اسلامی تہوار ہماری ثقافت کاحصہ نہیں بلکہ اسلام دشمن قوتوں کی امت مسلمہ کے خلاف گہری سازش ہے۔
خبر کا کوڈ : 239845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش