QR CodeQR Code

ملتان، پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا

16 Feb 2013 00:43

اسلام ٹائمز: بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کے خلاف دیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کے خلاف نواں شہر چوک ملتان مین احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت پی ایس پی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے کی۔ دھرنے میں سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے رہنمائوں اور دیگر سرائیکی پارٹیوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ دھرنے سے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے۔ ہم کسی کو اپنے حقوق کی بے جا تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض جماعتیں اور افراد سرائیکیوں کے حقوق کو غصب کرنے کا پروگرام بناچکی ہیں جس پر ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو پارٹی یا شخصیات سرائیکی خطے سے غداری کرے گی قوم اُسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 239929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239929/ملتان-پاکستان-سرائیکی-پارٹی-کے-زیراہتمام-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org