QR CodeQR Code

کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات

16 Feb 2013 18:47

اسلام ٹائمز: ملاقات میں سیاسی صورتحال، کراچی میں امن و امان اور پیپلز پارٹی و ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات پر غور کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، کراچی میں امن و امان اور پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صدر مملکت کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات کو فوری دور کیا جائے اور تمام ایشوز کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 240017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/240017/کراچی-میں-صدر-آصف-علی-زرداری-سے-وزیر-اعلی-سندھ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org