QR CodeQR Code

کامران فیصل کیس، پولی کلینک اسپتال نے میڈیکل بورڈ کی حتمی رپورٹ جاری کر دی

16 Feb 2013 19:46

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر تنویر افسر ملک نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ اپنی پہلی پوسٹ رپورٹ پر قائم ہے جس میں کامران فیصل کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پولی کلینک اسپتال نے نیب کے تحقیقاتی افسر کامران فیصل کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی ہے، میڈیکل بورڈ نے موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سربمہر کر کے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولی کلینک اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر تنویر افسر ملک نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ اپنی پہلی پوسٹ رپورٹ پر قائم ہے جس میں کامران فیصل کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔ کامران کی موت پھندا لگنے سے ہوئی تھی۔ ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر شریف استوری نے بتایا کہ دو دن کے تجزیئے کے بعد رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس میں راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل اور فرانزک ماہر ڈاکٹر متین کی خدمات بھی لی گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 240057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/240057/کامران-فیصل-کیس-پولی-کلینک-اسپتال-نے-میڈیکل-بورڈ-کی-حتمی-رپورٹ-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org