0
Monday 19 Apr 2010 12:48

تہران کانفرنس کا پیغام شفاف ہے،منوچہر متکی

تہران کانفرنس کا پیغام شفاف ہے،منوچہر متکی
تہران:اسلام ٹائمز-تہران ریڈیو کی ویب سائٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے ترک اسلحہ و عدم پھیلاو کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ اس کانفرنس کا پیغام شفاف منطقی اور قابل دفاع ہے۔منوچہر متکی نے کہا کہ تہران ترک اسلحہ کانفرنس کا پیغام نہایت مستحکم منطق پر استوار ہے اور شرکاء کانفرنس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس طرح کی کانفرنسیں جاری رہیں گي اور آيندہ برس اپریل میں بھی اسی طرح کی ایک اور کانفرنس ہو گي۔
انہوں نے کہا کہ تہران کانفرنس کوئي پروجیکٹ نہیں ہے بلکہ مسلسل کوشش ہے،جو جاری رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ تہران سے ایٹمی ترک اسلحہ کی ٹرین چل پڑی ہے اور ممکن ہے اس ٹرین کو اپنے راستے میں کئی مشکلیں پیش آئيں،لیکن اس ٹرین کو آگے بڑھانے کی طاقت جو قوموں کے عزم و ارادے سے عبارت ہے،مسائل کو حل کر دے گا۔تاکہ ہم ایٹمی ہتھیاروں سے عاری دنیا میں سانس لے سکیں۔منوچہر متکی نے کہا کہ تہران کانفرنس کا پیغام نیویارک میں این پی ٹی معاھدہ کی جائزہ کانفرنس میں بھی پیش کیا جائے گا۔انہوں نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو صیہونی حکومت کے قانون مخالف اقدامات پر روک لگانی چاہیے۔ 
یاد رہے کہ تہران میں بین الاقوامی ایٹمی ترک اسلحہ و عدم پھیلاو کانفرنس  گذشتہ روز دو روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی ہے۔اس کانفرنس میں ساٹھ ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی جن میں چودہ وزراء خارجہ بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 24014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش