0
Saturday 16 Feb 2013 19:42
مجلس وحدت مسلمین کیطرف سے کل کوئٹہ میں ہڑتال اور 3 روزہ سوگ کا اعلان

کوئٹہ، کیرانی روڈ پر دھماکہ، 65 افراد جاں بحق، 180 زخمی

تحفظ عزاداری کونسل نے واقعہ پر سات روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
کوئٹہ، کیرانی روڈ پر دھماکہ، 65 افراد جاں بحق، 180 زخمی
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ شہر کو ہدف بنایا ہے جہاں کیرانی روڈ پر سبزی منڈی میں زور دار دھماکہ ہوا۔ کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے کل بلوچستان بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا، ایم کیو ایم اور پشونخواہ ملکی عوامی پارٹی نے بھی کل یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیرانی دھماکہ علمدار روڈ دھماکے سے کہیں زیادہ شدید تھا، اس میں 800 سے ایک ہزار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جو ٹریکٹر ٹرالی پر پانی کی ٹنگی میں رکھا گیا تھا۔
 
سی سی پی او کوئٹہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 65 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید زخمی افراد کو کل سی 130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا کے مطابق کیرانی روڈ پر ہزارہ کالونی کے قریب بم دھماکے سے 4 مارکیٹیں مکمل طور پر تباہ اور ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے سے علاقے میں کھڑی تمام گاڑیاں، کئی دکانیں اور عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ پہنچادیا گیا، اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ شدید زخمی افراد کے سی ایم ایچ میں آپریشن جاری ہیں اور ان کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

میڈیا کے مطابق دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز تقریباً پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تاکہ کسی دوسرے دھماکے کی صورت میں نقصان سے بچا جاسکے۔ نمائندہ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو اداروں اور سکیورٹی فورسز پر مشتعل افراد کی جانب سے پتھراوٴ کیا گیا جبکہ علاقے میں فائرنگ بھی ہوئی۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا جس کے باعث متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین، تحفظ عزاداری کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان اور دیگر تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ واقعے کے خلاف صوبائی حکومت نے کل بلوچستان بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، کل صوبہ بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ واقعے کے خلاف ایم کیو ایم اور پشتونخواہ ملکی عوامی پارٹی نے بھی یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے کل کوئٹہ میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور تحفظ عزاداری کونسل نے 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ جعفریہ الائنس نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 

دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دھماکہ کیرانی روڈ پر ہزارہ ٹاؤن سے منسلک مارکیٹ کے قریب ہوا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے جبکہ لوگوں کو جائے واقعہ سے ہٹا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیرانی بازار کے قریب ہونیوالے دھماکے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں کئی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، تاکہ کسی دوسرے دھماکے کی صورت میں نقصان نہ ہو۔ دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر شہر کے سول اور بی سی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب مشتعل افراد نے کیرانی روڈ اور قریب کے دیگر علاقوں کو بند کرا دیا ہے۔ دھماکے کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس اور ریسکیو کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ دھماکے کے بعد سول اور بولان میڈیکل سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 240146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش