QR CodeQR Code

ناجائز صہیونی ریاست کی باسٹھویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

کسی بھی موقع پر اسرائیل کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،ہیلری کلنٹن

19 Apr 2010 13:11

اسلام ٹائمز:یہودی ریاست کے قیام کی 62 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر مشکل میں اس کی مدد کرے گا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت اور سلامتی پر واشنگٹن کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائیں گے۔یہودی ریاست کے قیام کی 62 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر مشکل میں اس کی مدد کرے گا۔صدر اوباما اور دیگر رہنماؤں سمیت امریکی قوم،اسرائیل کی سلامتی اور اس کے بہتر مستقبل کے معاملے پر اپنے قدموں میں لغزش نہیں آنے دے گی۔ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ 1948ء میں اُس وقت کے امریکی صدر ہیری ٹرومین نے اسرائیل کے قیام کے صرف گیارہ منٹ بعد اسے تسلیم کر لیا تھا۔اور جب سے اب تک واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام چاہتی ہے۔جس کے ذریعے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سمیت خطے کے عوام سلامتی اور خوشحالی کی منزل پا سکیں۔ 
آج نیوز کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت اور حفاظت جاری رکھی جائے گی۔وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ناجائز صہیونی ریاست کی باسٹھویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی موقع پر اسرائیل کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی قوم اسرائیل کی سلامتی اور اس کے مستقبل کے تحفظ کے لئے ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔
 یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ دنیا کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے کا شعار بلند کر رہا ہے،اور اسرائیل نے اپنے گوداموں کو ایٹمی اسلحہ سے پر کر  رکھا ہے،اور دنیا بھر کے مطالبے کے باوجود اپنے امریکی اور مغربی حمایتیوں کی شہ پر این پی ٹی پر دستخط کرنے سے انکاری ہے اور آئے دن مظلوم فلسطینیوں پر طرح طرح کے ظلم ڈھا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 24019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/24019/کسی-بھی-موقع-پر-اسرائیل-کو-تنہا-نہیں-چھوڑا-جائے-گا-ہیلری-کلنٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org