0
Saturday 16 Feb 2013 23:49

کوئٹہ دھماکہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کا اظہار مذمت

کوئٹہ دھماکہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کا اظہار مذمت
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر بم دھماکے کے واقعے کی صدر، وزیراعظم، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے سربراہان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شدید مذمت کی ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے اتوار کو کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیرانی روڈ واقعے کی مذمت کرنے والوں میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارمگسی، گورنر پنجاب احمد محمود، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی، جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن، لیاقت بلوچ، میاں شہباز شریف، میاں منظور وٹو، ملت جعفریہ کے قائد علامہ ساجد نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، مجلس وحدت المسلمین، کوئٹہ یکجہتی کونسل، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، شیعہ علماء کونسل، امامیہ رابطہ کونسل اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔ واقعے کے خلاف شیعہ علما کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 240192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش