0
Sunday 17 Feb 2013 11:01

بھارتی جارحیت بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

بھارتی جارحیت بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کھوٹی رٹہ سیکٹر میں پاکستانی فوجی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکمرانوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر جارحانہ اقدامات کے ذریعے برصغیر کے ان کو برباد کرنے کے درپے ہے۔ بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ اقدامات اس خطہ کے امن کو تباہی کو تباہی و بربادی کی طرف لا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے غیرذمہ دارانہ رویے نے اس خطہ کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکسواری میں ڈگری کالج کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو جارحانہ اقدامات سے روکے اور بھارت کو برصغیر کا امن برباد کرنے سے باز رکھے ۔ وزیراعظم نے تتہ پانی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر گولہ باری کرنے پر بھارتی حکمرانوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ابزرومشن سے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادی کو بھارتی فائرنگ سے محفوظ بنائے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مہذب اور پرامن دنیا مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بند کروائے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ اقدامات نے برصغیر کے اس خطہ کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد کشمیر کے تعلیمی نظام میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کی طالبات کو جدید اور بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق تعلیم کے موقع فراہم کرنے کے لیے آزاد کشمیر میں سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف یونیورسٹیاں قائم کر رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں سکولوں اور کالجوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں۔ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرنے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں یکساں تعلیمی نصاب ہو گا اور اسلامی تعلیمات کو نصاب میں لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں بجٹ کا 40 فیصد نظام تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں۔ گلوبل دنیا میں مقابلہ کرنے کے لیے تعلیمی نظام کو بدلنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں قائم تعلیمی اداروں میں اساتذہ تعلیمی نئی نسل کی تعلیم و تربیت دورے جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 240278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش