0
Sunday 17 Feb 2013 15:20

لاہور میں دھرنے کے شرکا کی نماز ظہرین کی ادائیگی

لاہور میں دھرنے کے شرکا کی نماز ظہرین کی ادائیگی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی دھرنا لاہور کے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے کچھ دیر قبل نماز ظہرین ادا کی، دھرنے کی تمام شرکاء نے نماز ادا کی۔ نماز کی امامت علامہ ابوذر مہدوی نے کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی جبکہ مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے، جبکہ ٹریفک متبادل روٹ پر رواں دواں ہے۔ مجلس وحدت اور آئی ایس او کے زیراہتمام اس دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود ہے۔

دھرنے کے شرکاء لبیک یاحسین(ع)، لبیک یاحسین(ع) کے فلک شکاف نعرے لگا رہے ہیں۔ پولیس نے دھرنے کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے شارع ایوان تجارت چائنہ چوک سے مال روڈ کو الحمراء ہال چوک اور کلب چوک سے بند کر رکھا ہے جبکہ ان ناکوں سے صرف دھرنے کے شرکاء کو آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے اور پاکستان کے اہل تشیع کو اسلحہ لائسنس دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 240378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش