0
Sunday 17 Feb 2013 20:19

مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی عمل عین عبادت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی عمل عین عبادت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ محروم، مظلوم اور ستم رسیدہ ملت کو طاقتور کرنا ہے، اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے میدان عمل میں حاضر رہنا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں سیاسی اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین انتخابات کے ذریعے منفی قوتوں کو زیر کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سالمیت اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور صرف ملت جعفریہ ہی ہے جو پاکستان کی سالمیت کی حقیقی معنوں میں حفاظت کرسکتی ہے۔ مظفر گڑھ اور ملتان کے رہنمائوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہر شخص اپنے اندر ایک تنظیم اور تحریک رکھتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اسی قوت کا نام ہے جو پاکستان میں فرقہ واریت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکے گی اور یہ اتحاد بین المسلمین کے ذریعے سے ہی سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 240437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش