0
Sunday 17 Feb 2013 21:36

خان گڑھ، ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام سیاسی سیمینار، 300سے زائد افراد کی شرکت

خان گڑھ، ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام سیاسی سیمینار، 300سے زائد افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظفرگڑھ(خانگڑھ)شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام ''تعمیروطن اور بقائے وطن میں ملت تشیع کا سیاسی کردار''کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ضلع بھر کے علماء کرام، خطبائ، ماتمی انجمنوں کے سربراہان، ذاکرین اور سرکردہ سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔ سیمینار سے سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری اُمورجوان پنجاب مولانااسد عباس آہیر، کوٹ ادو کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر حسین، ضلعی سیکرٹری تربیت علامہ زکریاعباس تُرابی ودیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں مخلص اور باکردار لوگوں کو آگے لانا ہمارامقصدہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کاحل اسی میں ہے کہ پارلیمنٹ کو تکفیری اور دہشت گرد ٹولے سے پاک کیاجائے ورنہ پاکستان کے حالات اس سے بھی زیادہ بھیانک ہوں گے کیوں بعض سیاسی جماعتیں کالعدم جماعتوں کے ساتھ اپنے روابط بڑھا رہی ہیں اور اُنکی پشت پناہی کررہی ہیں ہم اُنہیں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے باز رہیں ورنہ آئندہ انتخابات میں اُنہیں پوری قوم مایوس کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 240455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش