0
Monday 18 Feb 2013 03:51

سانحہ کوئٹہ، پارا چنار میں 3 روزہ سوگ و احتجاج، آج دھرنا شروع ہوگا

سانحہ کوئٹہ، پارا چنار میں 3 روزہ سوگ و احتجاج، آج دھرنا شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں بھی 3 روزہ سوگ و احتجاج جاری ہے جبکہ تحریک حسینی اور دیگر ملی و عزاداری تنظیموں کے زیر اہتمام آج سوموار کو دھرنا بھی شروع ہوگا۔ جو اس وقت تک  جاری رہے گا جب تک کوئٹہ دھرنے و شہداء کے لواحقین کے مطالبات منظور نہیں ہو جاتے۔ یاد رہے کہ سانحہ علمدار روڈ 11 جنوری کے بعد ملک گیر دھرنوں سے اظہار یکجتی کے لئے پارا چنار میں تحریک حسینی و آئی ایس او کے زیر اہتمام شدید سردی کے باوجود دھرنا دیا گیا جو نہ صرف کوئٹہ دھرنے کے اختتام تک بلکہ علاقائی مسائل کے حل تک جاری رہا تھا۔ دریں اثناء پارا چنار شہر اور مضافات کے درجنوں دیہات میں 3 روزہ سوگ جاری ہے اور گھروں پر سیاہ پرچم و لیبیک یا حسین (ع) کے بینرز آوایزاں ہیں، علاوہ ازیں انجمن حسینیہ پارا چنار نے بھی مرکزی امام بارگاہ سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 240467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش