0
Monday 18 Feb 2013 04:37

کوئٹہ، شہداء کی تعداد 109 ہو گئی، احتجاجی دھرنا جاری

کوئٹہ، شہداء کی تعداد 109 ہو گئی، احتجاجی دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 109 ہو چکی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔ جس میں مختلف علماء کرام اور سیاسی اکابرین بھی موجود ہیں۔ کوئٹہ شہر میں جاری دھرنے کی قیادت کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنماء کر رہے ہیں۔ دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچا کر شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے دھرنے کے شرکاء سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دی ہے۔ مقررین نے دھرنے کے شرکاء کے حسینی جذبات کو سراہتے ہوئے شہداء کو سلام پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 240529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش