0
Monday 18 Feb 2013 12:55

پشاور، پی اے خیبر ایجنسی کے دفتر پر حملہ، 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 15 زخمی

پشاور، پی اے خیبر ایجنسی کے دفتر پر حملہ، 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں باڑہ روڈ پر پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بموں سے حملے میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں کا جرگہ بھی جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق خاصہ دار فورس کی وردی میں ملبوس دہشت گرد پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ آور ہوئے، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ فائرنگ کے دوران خیبر ہاوٴس میں لائے جانے والے چند قیدی بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملے کے وقت پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں کا جرگہ بھی جاری تھا۔ جس میں اے این پی، جماعت اسلامی، ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے نمائندے شریک تھے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں محصور لوگوں کو باہر نکالا۔ دیگر ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے بھی اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 240591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش