0
Monday 18 Feb 2013 16:21

امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، متحدہ علماء محاذ

امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ عالمی صورت حال کا تقاضہ ہے کہ مسلمان متحد و متفق ہوکر استعمار کا مقابلہ کریں، امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، عالم کفر مسلمانوں کو نیچا دکھانے کیلئے متحد ہو رہا ہے، مسلمان بھی اپنی قوت کو مجتمع کریں۔ یہ باتیں متحدہ علماء محاذ کے بانی و سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ اور کراچی قتل و غارت گری پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تسلسل کیساتھ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے جسے تمام مکاتب فکر کے صلح جو اور امن پسند علمائے کرام و مشائخ عظام ناکام بناتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء محاذ اپنی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی جدوجہد کو ہر ممکنہ جدوجہد اور کاوشوں کو بروئے کار لاتی رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام محراب و منبر پر اور میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کی جانب گامزن ہے، دنیا پر غلبہ اسلام کی منزل اب دور نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کے مجرموں کی گرفتاری فوری عمل میں لا کر دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیجائے۔ وفد میں علامہ محمد عثمان غوری، علامہ امتیاز سعیدی، قاری عبداللہ فاروقی، علامہ آیت اللہ مطاہری، مولانا غلام مرتضیٰ رحمانی، اسکالر عبدالمومن محمدی التمیمی، پروفیسر عزیز الرحمٰن صادق و دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 240612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش