0
Monday 18 Feb 2013 14:08

طاہرالقادری نے کارکنوں کو کوئٹہ دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی

طاہرالقادری نے کارکنوں کو کوئٹہ دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور فائرنگ اور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ملکی سالمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش ہے۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے خلاف کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 240615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش