0
Monday 18 Feb 2013 16:22

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا دوبارہ شروع

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا دوبارہ شروع
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور کے علاقے مال روڈ میں گورنر ہاؤس کے سامنے دوبارہ دھرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز رات گئے ہزارہ کمیونٹی کی قیادت اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی ہدایت پر دھرنا ختم کر دیا گیا تھا۔ ادھر کوئٹہ میں چونکہ شہریوں نے اپنے قائدین کا حکم ماننے سے انکار کر دیا ہے اور سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داران کی گرفتاری، کوئٹہ کو فوج کے حوالے کئے جانے اور مکمل قیام امن تک اپنے پیاروں کی لاشوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

کوئٹہ کی شہریوں کے جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری تک لاشیں رکھ کر دھرنا دینے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین نے بھی دوبارہ دھرنا شروع کر دیا ہے جس میں شرکاء کی تعداد وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس وقت بھی مال روڈ پر خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ دھرنے کا شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک کوئٹہ کی ہزارہ برادری کا قتل عام بند نہیں کیا جاتا اور ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے وہ گورنر ہاؤس کے سامنے بیٹھے رہیں گے۔

دھرنے کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ محمد اقبال کامرانی، سید اسد عباس نقوی و دیگر رہنما خطاب کر رہے ہیں۔ مقررین کا کہنا ہے کہ ہم نے بلوچستان حکومت کا خاتمہ اس لئے کروایا تھا کہ وہاں امن قائم ہو سکے لیکن گورنر راج میں بھی دہشت گردی کنٹرول نہیں ہوئی اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ مقررین کے خطاب کے دوران فضا لبیک یاحسین لبیک یاحسین کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 240654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش