0
Tuesday 19 Feb 2013 03:40

ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے گمبہ اسکردو میں دھرنا جاری

ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے گمبہ اسکردو میں دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن تحصیل گمبہ کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف مالک اشتر چوک گمبہ اسکردو پر دھرنا دیا جارہا ہے، دھرنا اس وقت ختم ہوگا جب شہدائے کوئٹہ کے لواحقین دھرنا ختم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گمبہ اسکردو میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے گمبہ اسکردو میں دھرنا دیا جارہا ہے اورملک بھر کی طرح یہ دھرنا کوئٹہ کے دھرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تربیت علی محمد کریمی نے کہا کہ شہداء کے وارثین کا حوصلہ اور ہمت ہے کہ ابھی تک دھرنا جاری رکھا ہوا ہے، یقیناً وارثین شہداء کی استقامت رنگ لائے گی، وارثین شہداء اس وقت پورے پاکستان میں شجاعت و بہادری کا رزق بانٹ رہے ہیں۔ ان کا جذبہ ایمانی ہمارے لئے حوصلے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو ملک بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سیکیورٹی اداروں سے ہماری توقعات ختم ہوگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 240710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش