QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین لاہور کے دھرنا میں تحریک منہاج القرآن کے وفد کی شرکت

18 Feb 2013 21:19

اسلام ٹائمز: وفد کے شرکاء نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری کا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ حکومت ان دہشتگردوں کو لگام دے لیکن حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور اس حساس ترین معاملے پر توجہ نہ دی گئی، جس کے نتائج آج ہم لاشوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی دھرنے میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کے وفد نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں شرکت کی اور شرکاء دھرنا اور شہدائے کوئٹہ کے پسماندگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر علامہ ابوذر مہدوی، علامہ احمد اقبال رضوی، سید اسد عباس نقوی، مظاہر شگری اور دیگر رہنماؤں نے لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعروں سے وفد کا استقبال کیا اور انہیں دھرنے میں آنے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے رحیق احمد عباسی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے پہلے دن سے ہی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور علامہ طاہرالقادری کا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ حکومت ان دہشت گردوں کو لگام دے، لیکن حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور اس حساس ترین معاملے پر توجہ نہ دی گئی، جس کے نتائج آج ہم لاشوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کوئٹہ اور کراچی سے نکل کر لاہور تک پہنچ چکے ہیں، ایف سی کالج کے پروفیسر کا قتل اس کی واضح مثال ہے۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور یہی قرآن کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری نے ہندؤں، سکھوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ اتحاد کی بات کی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن ہمارا موقف پرامن اسلام ہے، جو شانتی اور جیو اور جینے دو کے اصول کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی نے جہاں ملک کے اندر تباہی پھیلائی ہے وہاں عالمی سطح پر بھی پاکستان کے امیچ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 240713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/240713/مجلس-وحدت-مسلمین-لاہور-کے-دھرنا-میں-تحریک-منہاج-القرآن-وفد-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org